Featuredسندھ

شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ، یہ ناقابلِ برداشت ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی: شہر میں پولیس کی پیٹرولنگ نظر نہیں آتی، میں نے کہیں پولیس کو چیکنگ کرتے نہیں دیکھا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس منعقد ہوا۔

آئی جی پولیس سندھ رفعت مختار نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مجموعی طور پر امن کی صورتِ حال بہتر ہے، غیرقانونی تارکینِ وطن کی واپسی بہتر طریقے سے جاری ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں پولیس کی پیٹرولنگ نظر نہیں آتی، میں نے کہیں پولیس کو چیکنگ کرتے نہیں دیکھا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، یہ ناقابلِ برداشت ہے، صوبے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی کام ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close