قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں تین منزلہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے تیرہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق آگ لگنے کے وقت 72 افراد ہاسٹل میں موجود تھے جن میں سے 59 جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں، ان کی شناخت کی جا رہی ہے، زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الماتی کی ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق 5:33 پر ادشریپوف اسٹریٹ پر واقع ایک ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جو 7 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کے شہر مونٹریل میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملہ