پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور مسلم لیگ( ق ) کے درمیان آئندہ انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق ہوگیا۔
مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جو کہ 40 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ہے اور آئندہ انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سیاسی مستقبل میں اکٹھے چلنے اور معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ کمیٹی تجاویز مرتب کرکے دونوں جماعتوں کے قائدین کے سامنے رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن مکمل طور پر الیکشن کے لیے تیار ہے، کارکن پُرجوش ہیں
ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی کی تجاویز کی حتمی منظوری کے بعد معاملات اوپن کئے جائیں گے۔