Featuredاسلام آباد
سپریم کورٹ کا موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا اعلان
سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 تا 31 دسمبر تک سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، یکم جنوری سے عدالتیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا کہ عام تعطیلات کےعلاوہ عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات دستیاب بینچ میں لگائے جائیں گے۔