Featuredدنیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے طولکرکم شہر میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی کم سے کم تیس فوجی گاڑیوں نے شہر طولکرم پر حملہ کرکے شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور اس بعد نورشمس پناہ گزیں کیمپ کا بھی محاصرہ کر لیا۔

نورشمس کیمپ کے اطراف میں غاصب اسرائیلی فوج اور استقامتی مجاہدین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے طولکرکم شہر میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی ہے اور صیہونی فوجی ایمبولینسوں کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر حملے کے دوران پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر نور شمس کیمپ کے اطراف میں کئی بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں اور استقامتی مجاہدین نے غاصب فوجیوں کی گاڑیوں کو دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close