غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے عام فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور انہیں بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا۔
عالمی انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے