دہشتگر دی کاخاتمہ ،نیویارک میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی۔
نیویارک میں حکام نے انکشاف کیاہے کہ بندوق سے ہونے والے تشدد پر قابو پانے کے لیے خصوصی عدالتیں اور نیا پولیس یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اسلحے کے استعمال سے متعلق کیسز سے جلد ازجلد اور بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔توقع کی جا رہی ہے کہ عدالتیں اپنا کام رواں ہفتے ہی شروع کریں گی جبکہ پولیس کے نئے یونٹ میں 200 افسران بھرتی کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ خصوصی عدالتوں اور پولیس یونٹ کے قیام کا اعلان صدر اوباما اس بیان کے ایک ہفتے بعد آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بندوق سے پھیلنے والے تشدد کو روکنے کے لیے یکطرفہ فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی ا?میدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو وہ پہلے ہی دن سکولوں میں گن فری زونز ختم کردیں گے۔اس سے قبل امریکی کانگریس میں ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قانون سازی کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔ 2013 میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن جماعت نے کانگریس میں بل جمع کروایا تھا جس کے تحت ہتھیار کی خرید و فروخت میں زیادہ تحقیقات متعارف کروائی جانی تھیں لیکن یہ قانون منظور نہیں ہو سکا۔