Featuredاسلام آباد
ظالم حکومت کی صدیاں انارکی کے چند ہفتوں سے بہتر ہے، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ظالم حکومت کی صدیاں انارکی کے چند ہفتوں سے بہتر ہے لہٰذا انارکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی7ویں سالانہ کانفرنس میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو امن کیلئے مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے، آئین کے تحت کوئی فرد یاگروہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے90ہزار شہری شہید ہوئے، پولیس نےقیام امن کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کےمقروض ہیں۔ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامناہے، ملازمت کی نوعیت جوبھی ہوفرض شناسی سےکام کرنا چاہیے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پولیس انتشار سے بچانے کے لیے ہماری فرنٹ لائن ہے۔ پولیس متوقع خرابی سے بچانے کےلئے ہماری محافظ ہے۔