خیبر پختونخواہ

پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے

ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے

کوہاٹ: ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں ، دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہی ہیں، پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ ہم بے نظیر بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، بے نظیر کے کیس میں قانونی غلطیاں ہیں۔ ان کو ختم کیا جائے، بے نظیر بھٹو کے قتل میں کون کون سہولت کار تھے، وہ تمام سہولت کار اس ملک کے مجرم ہیں، تاریخ بتائے گی کہ مسلم امہ کے قائد کو پھانسی پر کہوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر بھروسہ رکھتے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، کوئی الیکشن جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ ان سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے خیبر پختون خوا میں تو کسی اور کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے، میں نے کہا کہ جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں، پی پی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کنونشنز کے سلسلے بہت کامیاب ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close