خیبر پختونخواہ

کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ پشاور میں جے یو آئی (ف) کے تحت فاٹا یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے میدان میں آکر قبائل کے شملے کو سنبھالا، قبائلی عوام اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا سے کراچی تک بکھرے ہوئے ہیں، پہلے ان بکھرے ہوئے قبائل کو گھروں میں آباد کیا جائے پھر ان کی رائے لی جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کچھ لوگ فاٹا پر اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن قبائلیوں کے بڑے نمائندہ جرگے نے طے کیا کہ قبائل کے مسقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے، اس لئے قبائل کی رائے کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل کے ساتھ اجتماعی غداری کی گئی ہے، مجھے ان لوگوں کو پشتونوں کا رہنما کہتے ہوئے شرم آتی ہے، کیوں کہ ہم نے کہا تھا کہ انضمام کرو یا نہ کرو لیکن قبائل سے تو پوچھ لو، مجھے جواب ملا کہ قبائل کون ہوتے ہیں کہ ان سے پوچھا جائے، میں پوچھتا ہوں کہ تم کون ہو قبائل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close