پنجاب

فواد چوہدری پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر

پاکستان تحریک انصاف نے ترجمان فواد چوہدری کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل پیج پر پیغام جاری کیا ہے کہ فواد چوہدری کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے اور ساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ شفقت محمود کسی ضروری کام کے باعث بیرون ملک جا رہے ہیں جس کی وجہ سے فواد چوہدری کو قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close