دنیا
چینی صدر شی جن پنگ کی چھ سال میں اپنے پہلے دورے پر ویتنام آمد
چین کے صدر شی جن پنگ چھ سال میں اپنے پہلے دورے پر ویتنام پہنچ گئے ہیں۔
چینی صدراپنی اہلیہ پینگ لی یو ان کے ساتھ ویت نام پہنچےجہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ویتنام کےوزیراعظم فام من چن نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
چینی حکام نے بیان میں کہا دونوں ممالک اسٹریٹجک امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔مشترکہ مفادات اورخطرات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی صدر کے دورےکا مقصد امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور آپسی اختلافات دور کرنا ہے۔