اسلام آباد
انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی وضاحتوں کو ناکافی قرار دیدیا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بادی النظر میں پارٹی آئین سے متصادم ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق دی گئی وضاحتوں کو ناکافی قرار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وضاحت کےلیے تحریک انصاف کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات بادی النظر میں پارٹی آئین سے متصادم ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق 7 دسمبر کو وضاحت مانگی تھی، تحریک انصاف نے 8 دسمبر کو اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اطمینان کے بعد ہی انٹراپارٹی الیکشن پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مجاز ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دوبارہ وضاحت کے لیے 18 دسمبر کو طلب کرلیا۔