Featuredاسلام آباد

غیر شرعی نکاح کیس میں عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا

اسلام آباد کی عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 دسمبر کو طلب کرلیا گیا جبکہ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئرسول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔ بشری بی بی کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کیلئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، ملزم کی اسکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ جیل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر کو ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close