سندھ
ن لیگ نے پنجاب کی خدمت کی ہوتی تو آج انہیں انڈے، پتھر اور جوتے نہ پڑتے : عاجز دھامراہ
پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست نہیں کی، سیاسی انتقام مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا
ایک ہی وقت میں کراچی میں امن کا دعویٰ اور ساتھ میں متحدہ سے اتحاد یہ عجیب منافقت ہے۔
سینیٹر عاجز دھامراہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال اور بشیر میمن کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست نہیں کی، سیاسی انتقام مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا ہے۔
سینیٹر عاجز دھامراہ نے مزید کہا کہ ایک ہی وقت میں کراچی میں امن کا دعویٰ اور ساتھ میں متحدہ سے اتحاد یہ عجیب منافقت ہے۔
عاجز دھامراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے سندھ کے کسان پانی کے لیے ترستے ہیں۔ نواز شریف کا بس چلتا تو تھر کول منصوبہ ختم کر دیتے۔ نواز شریف نے پاکستان اسٹیل کو خریدنے کے لیے اسے تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بشیر میمن جیسے کھوٹے سکے مسلم لیگ ن کو مبارک ہوں۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب کی خدمت کی ہوتی تو آج انہیں انڈے، پتھر اور جوتے نہ پڑتے۔