مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر بشیر میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے میں ن لیگی امیدواروں کو عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم نہیں دیئے جا رہے۔
ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے الزام عائد کیا کہ حلقہ این اے 208 نواب شاہ کے ریٹرننگ افسر نے لیگی امیدوار کو فارم دینے سےانکار کیا جبکہ انہوں نے اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
اپنے پیغام میں بشیر میمن کا کہنا تھا کہ نواب شاہ میں ن لیگ امیدوار کو کاغذات نامزدگی فارم نہیں دئیے جا رہے، این اے 208 نواب شاہ میں ریٹرننگ افسر نے امیدوار کو فارم دینے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ غلام رسول انڑ دوبارہ ریٹرننگ افسر کے پاس گئے تووہ دفتر سے چلے گئے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ چیف الیکشن کمشنر معاملے کا نوٹس لیں۔