دنیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ٹرک پر حملہ
سری نگر: حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا ، حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔
اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد اور ان کی خیریت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ خبریں زیر گردش ہیں کہ بڑے پیمانے پر بھارتی فوجی مارئے گئے۔
مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
حملے کا شکار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔