اسلام آباد

آج پاکستان کی جیت ہوئی ، خدا کا شکر ہے آج ہمیں انصاف ملا

 اسلام آباد: آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے ، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی، ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی،ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں۔ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج ضمانت ملی ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور جس بات کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ہے، آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی۔   4ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا، خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہمیں انصاف ملا، ہم لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں گئے ہیں تاکہ انتخابات میں حصّہ لینے دیا جائے۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ جج صاحب سوال پوچھ رہے تھے پیچھے سب قہقہے لگا رہے تھے، میرے والد نے 125 دن قیدِ تنہائی میں گزارے ہیں، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا ہے۔ ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے جو کاغذات نامزدگی وصول کر لے اس سے چھین لیے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close