دنیا

بھارتی وزیراعظم 22 جنوری کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح کریں گے

بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار کے آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لئے مسلم مخالف اوچھے ہتھکنڈے جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم 22 جنوری کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح کریں گے۔

مودی سرکار نے مسلمان دشمن بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت ایودھیا میں بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر مکمل کرلی 22 جنوری کورام مندر کا افتتاح کرنےکی تیاریاں عروج پر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ٹرک پر حملہ

رام مندرکی تعمیر ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصےسے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما اعتراف کرتے ہیں کہ رام مندرکی تعمیر سے 2026 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے دو ہزار انیس میں بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close