پنجاب

عدالت نے زرتاج گل کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد کردی

گرفتار کرنے کے لیے مجھے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جا رہا ہے ، زرتاج گل

 ملتان: زرتاج گل نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

ہائیکورٹ ملتان بینچ میں زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، جو جسٹس محمد سرفراز ڈوگر نے مسترد کردی۔
زرتاج گل نے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے درخواست پی ٹی آئی رہنما کے پیش نہ ہونے پر مسترد کی۔

درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ گرفتار کرنے کے لیے مجھے ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب پولیس کو مجھے گرفتار کرنے پر لگا رکھا ہے، کاغذات نامزدگی کے لیے ہر فورم پر اپیل کروں گی۔

زرتاج گل نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 185 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close