سندھ

سندھ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت کام کیا،خواتین کو کسی صورت کمتر نہ سمجھا جائے: قائم علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بہت کام کیا۔خواتین کو کسی صورت کمتر نہ سمجھا جائے۔جب زمینیں بانٹ رہے تھے تو کہا گیا کہ خواتین کو 70فیصد اور مردوں کو 30فیصد اراضی دی جائے۔
 کراچی آرٹس کونسل میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے خواتین کو70فیصد اراضی دی لیکن آصف علی زرداری ناراض ہوئے اور خواتین کو 100فیصد اراضی دینے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ ہر آدمی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور آج کی یہ تقریب بھی اسی لئے منعقد کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close