Featuredدنیا

قحط زدہ غزہ میں بیماریاں پھوٹ پڑیں

مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی

غزہ پر بمباری کے دوران مزید 200کے قریب افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے

اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری کے دوران قحط زدہ غزہ میں بیماریاں پھوٹ پڑیں، امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے ڈرون اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے . حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جمعے کے روز بھی گولہ باری کا تبادلہ جاری رہا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ سے واپس آنے والے امدادی قافلے پر فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، غزہ پر بمباری کے دوران مزید 200کے قریب افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

شہداء کی مجموعی تعداد 21ہزار 507اور زخمیوں کی مجموعی تعداد 56ہزار کے قریب ہوگئی ۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان نے کار کی ٹکر سے 5صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا جبکہ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے الخلیل کے قریب فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے ایک فلسطینی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close