خیبر پختونخواہ
پی ٹی آئی رہنماء ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار
پشاور: ایمان طاہر راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی، ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح راہداری ضمانت منظور کی تھی
ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھی جہاں عدالت نے آج صبح راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ نہ ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلی تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ایمان طاہر سابق پی ٹی آئی ایم این اے طاہر کی بیٹی ہیں۔