دنیا

القاعدہ اور داعش نائن الیون طرز کے حملے کی تیاری کررہے ہیں، امریکی وزیربرائے سلامتی

لندن: امریکا کی سیکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک کاکہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ برطانیہ میں اپنی ہم منصب امبرروڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الین ڈیوک کا کہنا تھا کہ 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافر جہاز کو جس طرح دہشت گردی کےلئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے اس حملے میں تقریبا 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ اپنی شناخت برقرار رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے حملے کررہے ہیں یہ چھوٹے حملے کسی بھی وقت بڑے حملوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔
امریکی وزیربرائے سلامتی کا کہناتھا کہ دہشت گرد دنیا میں دہشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتےہیں جس کے لئے نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پروپیگنڈا کو روکنے کےلئے انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے جس کےلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
الین ڈیوک نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا کی کمپنیوں کے ساتھ جی سیون ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات نہایت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ددہشت گردی کے خلاف وہ سب کیا جائےگا جس کی ضرورت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close