Featuredخیبر پختونخواہ

شدید دھند، 25 پروازیں منسوخ ،مسافر پریشان

ملک بھر میں شدید دھند کے باعث 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ملک بھرمیں سخت سردی اوردھند کا راج ہےجس کے باعث ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے،دھند کی وجہ سے پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول کردی گئیں،4 دن میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ اب تک300 متاثر ہوچکیں،پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پراتارا گیا۔

حکام کے مطابق دھند کی صورتحال کے پیش نظر ابوظہبی پشاورکی پروازکو کراچی، جدہ پشاور کی نجی پرواز کو اسلام آباد،مسقط اسلام آباد کی پروازکو لاہور اتارا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close