لیگی وزراء شریف فیملی کی کرپشن کے محافظ ہیں، جمشید دستی
مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشیدخان دستی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ناقص پالیسیوں سے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ تمام تر وزراء شریف فیملی کی کرپشن کو تحفظ دینے میں لگے ہوئے ہیں، اس موقع پر راؤ محمد افتخار خرم، سردار اللہ بخش دشتی، رئیس ملازم حسین، ملک نجیب اللہ نائچ، ملک آصف نائچ، ملک فیصل نائچ، جام وزیر احمد، عبدالغفار بھٹی، صفدر خان دشتی، طاہر عباس دشتی، خادم خان لنگاہ، محمد سجاد بھٹی، محمد حسین بلوچ، رانا ہارون عباس، مہر ارشد سیال، جام شفیع نمبر دار و دیگر موجود تھے۔ جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا حلقہ این اے 179 اور 180 کی عوام کو سوئی گیس فراہمی کیلئے الحمداللہ میرے پورے گروپ دوستوں خصوصا سہیل اختر غوری نے اپنا وقت اور وسائل استعمال کیے۔ سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں تین سالہ جدوجہد کرکے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلیوں اور صوبائی وزیر کی سازشین ناکام بنا کر سکیم کامیابی سے چالو کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ جتوئی میں ہونے والے تاریخی جلسے میں وہاں کی عوام کو ظالموں سے آزادی کا خوبصورت پیغام دوں گا اور سرائیکی صوبہ تحریک کے باقاعدہ آغاز کا اعلان بھی جتوئی سے کروں گا۔