گلگت بلتستان

وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس 25 اکتوبر کو اسکردو میں ہوگا

اسلام آباد:  وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 25 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر اسکردو آ رہے ہیں، جہاں وہ بحیثت چئیرمین جی بی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم گلگت اسکردو روڈ کے توسیعی منصوبے پر تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے۔ کونسل کے ذرائع کے مطابق اس موقع پر گلگت بلتستان کونسل کے مقامی اراکین وزیراعظم اور چئیرمین جی بی کونسل کو خطے کے آئینی حقوق، ٹیکس کے نفاذ سمیت دیگر 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔ وزیراعظم کے علاوہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سمیت چھ ممبران قومی اسمبلی شریک ہونگے، جبکہ جی بی کی نمائندگی گورنر اور وزیراعلٰی کے علاوہ چھ مقامی اراکین کونسل کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کی جانب سے عوامی جلسے کے انعقاد کے لیے بھی کوششیں ہو رہی ہیں، جہاں وزیراعظم پاکستان سے خصوصی خطاب کروائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close