Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی
شدید سردی کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کی اوقات سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق کراچی میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی ٹائمنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے ہوگی جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں سرکاری و نجی اسکول صبح نو بجے کھلیں گے۔ اسکولوں کے نئی اوقات 31 جنوری تک نافذ رہیں گی۔
خیال رہے کہ وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا اور متعلقہ حکام کو سردی کی لہر کے پیش نظر اسکول کے ٹائم میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔