Featuredپنجاب

نواز شریف کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف اور اہلخانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس سمیت 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نواز شریف اور اہلخانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس تحقیقات جبکہ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی انکوائری، وفاقی افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کردی گئیں۔ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close