کراچی: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی، متحدہ قومی موومنٹ این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ میں کراچی کی نشستوں پر فیصلہ ہو گیا ، ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔
مسلم لیگ ن ملیر کے حلقے این اے 229، 230 پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، مسلم لیگ ن این اے 229، 230 کی پانچ صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرے گی۔
ملیر کے حلقے این اے 231 کی قومی اور صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے، مسلم لیگ ن ضلع جنوبی کے حلقے این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن امیدوار حصہ لیں گے، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے۔
کراچی کے حلقے این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اندرون سندھ میں جے ڈی اے ن لیگ کو 8 قومی اور 10 صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی۔