تجارت
24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر کمی
ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک دن بعد 300 روپےکی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونےقیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے،آج بدھ کے روز ملک میں سونے کا ریٹ فی تولہ سونا 216100 روپے پر آگیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 257 روپے کی کمی کے بعد قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 271روپے ہوگئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 3 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا 2047 ڈالر پر آگیا