Featuredپنجاب

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کے لیے کینیڈا بھیجنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کےلیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں پنجاب کی تاریخ میں اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی بھی منظوری دیدی گئی، شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسپتالوں میں پہلی بار جدید ترین ماڈیولرآپریشن تھیٹر قائم کیے جارہے ہیں۔

اجلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں پہلی پنجاب کلاؤڈ پالیسی کی منظوری دی گئی، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کلاؤڈ بورڈ قائم کیا جائے گا،آئندہ ڈیٹا سینٹرکی ضرورت نہیں رہے گی۔ تعلیمی سیشن 25-2024 کیلئے مفت نصابی کتب کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پنجاب گورنمنٹ سرونٹ (کنڈکٹ) رولز 1966کے ترمیم کی منظوری بھی دیدی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close