پنجاب
سمیرا ملک نے نائب صدر ن لیگ پنجاب کے عہدے کے ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ دیے جانے پر نائب صدر ن لیگ پنجاب کے عہدے کے ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خوشاب کے حلقہ این اے87 سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کی پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیا۔
دوسری جانب سمیرا ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نظر انداز کیا، اس لیے سمیرا ملک استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔