Featuredبلوچستان

چمن کے بعد طورخم بارڈر پر بھی ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار

حکومت نے پاکستان افغانستان چمن بارڈر کے بعد طورخم بارڈر پر بھی تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار دیدیا۔

پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے بھی پاکستان میں داخلے کے لئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ھو سکتے تھے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعہ مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے، اس سلسلے میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمدورفت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گذشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئے۔

ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا ، سکیورٹی میں بہتری اور سمگلنگ کی روک تھام ہے، دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

ڈرائیورز کے مطابق اقدام سے اس سے دونوں ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا اور تاجروں کو بھی فائدہ ہو گا، ایسے اقدامات پر ہم بہت خوش ہیں۔ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

کسٹم انسپکٹرعالم زیب کا کہنا ہے کہ ویزہ ایمپلیمنٹیشن سٹم پوری دنیا میں قانون کے مطابق رائج ہے ۔ یہاں پر ویزہ سٹم سے تاجروں اور عوام دونوں کو یکساں فائدہ ہے، حکومت پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی سے باڈر سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close