دنیا

مودی سرکار کا ڈرون پراجیکٹ بری طرح ناکامی کے بعد بند کردیا گیا

مودی سرکار کو ایک بار پھر بغیر پائلٹ جہاز کی ناکامی کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کو ایک بار پھر بغیر پائلٹ جہاز (یو اے وی ڈرون ) کی ناکامی کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں شروع ہونے والا تپاس پروجیکٹ 1650 کروڑ روپے میں 2016 میں مکمل ہونا تھا تاہم تاپس جہاز انجن کے مسائل کے باعث 10 سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہا۔

مودی حکومت کا دعویٰ تھا کہ تاپس جہاز 24 گھنٹے تک 30 ہزار فٹ تک کی اونچائی پر چلنے کے قابل ہوگا تاہم ایک ہزار 786 کروڑ اخراجات کے بعد بھی تاپس پروجیکٹ بار بار تاخیر کے باعث 14 جنوری 2023 کو بند کر دیا گیا۔ ماضی میں بھی مودی سرکار ایسے کئی منصوبوں پر اربوں روپے ڈبو چکی ہے۔

دی نیشنل انٹررسٹ کے مطابق بھارتی عوام کا اربوں روپے ڈوبونے والا ارجن ٹینک 50 سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا جسے 2021 میں بند کرنا پڑا، منٹ کے مطابق بھارت کا تیجا جہاز بھی 3 دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد مکمل نہ ہو سکا جسے شرمندگی کے باعث بند کرنا پڑا۔

بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی میزائل، ٹینک اور جہاز کے 178 پراجیکٹس میں 119 ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاپس پراجیکٹ کی ناکامی کے باعث سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مودی سرکار اور بھارتی فوج کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close