Featuredاسلام آباد

وفاقی حکومت نے عدلیہ کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: حکومت نے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وفاقی حکومت نے عدلیہ کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کی تحقیقات ہوں گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے، جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے، آئی بی، آئی ایس آئی، ڈی جی آئی سی ٹی پولیس، نمائندہ پی ٹی اے ممبر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کے محرکات کا تعین کرے گی، جے آئی ٹی عدلیہ مخالف مہم اور ججز کی ساکھ متاثر کرنے والوں کا تعین کرے گی، اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کیخلاف چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کرے گی، جے آئی ٹی مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات تجویز کرے گی اور 15 دنوں میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close