دنیا

ایودھیا میں تاج محل سے بھی زیادہ خوبصورت بھارت کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جائیگی

مسجد بنانے کیلئے زمین ریاستی حکومت نے فراہم کی ہے

 یہ بھارت کی سب سے بڑی مسجد ہوگی جس میں دنیا کا سب سے بڑاقرآن مجیدکا نسخہ رکھاجائے گا

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں ملک کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جائے گی جس کا سنگ بنیاد مسجد الحرام کے امام رکھیں گے۔

مسجد محمد بن عبداللہ ایودھیا سے 25کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دھنی پور میں تعمیر کی جائےگی جو تاج محل سے بھی زیادہ خوبصورت ہوگی ۔

مسجد بنانے کیلئے زمین ریاستی حکومت نے فراہم کی ہے ۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے بی جےپی رہنماءحاجی عرفات شیخ کو مسجدکی ترقیاتی کمیٹی کا چیئرمین مقررکیاگیاہے ۔

حاجی عرفات کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی سب سے بڑی مسجد ہوگی جس میں دنیا کا سب سے بڑاقرآن مجیدکا نسخہ رکھاجائے گاجس کی اونچائی 21جبکہ لمبائی 36فٹ ہوگی ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مسجد کے کمپلیکس میں کینسراسپتال ‘اسکولز ‘کالجز‘کتب خانہ اور میوزیم بھی شامل ہوگا جہاں آنے والوں کو مفت کھانا بھی دیاجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close