Featuredاسلام آباد

ایران اپنی غلطی تسلیم کرے، پاکستان کا بھرپور جواب خوش آئند ہے، عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ایران نے کھلم کھلا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی، پاکستان نظر انداز نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا فوری اور بھرپور جواب خوش آئند ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایران کی طرف سے یکطرفہ جارحیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے فوج جو بھی اقدام اٹھائے گی ساری قوم اُس کا ساتھ دے گی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ایران اپنی غلطی تسلیم کرے، ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ ایران کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے بلا جواز نا قابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دشمن کا وطیرہ ہے، ایران سے ایسی توقع نہیں تھی، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان فوری اور سخت رد عمل دے سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close