کراچی میں امن پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے باعث ہوا، سہیل انور سیال
صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں کے باعث ہوا ہے جس میں حکومت اور ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کے باعث ہوا ہے۔
حیدرآبادرینج اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہاکہ رینجرز نے اپنے خدشات کا اعتراف سپریم کورٹ میں پیش کردیئے ہیں اور ہم نے بھی اپنا جواب دے دیا ہے، جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کے بیانات کے دو حصے ہیں ایک کا تعلق پارٹی کے اندر کا معاملہ ہے اور دوسرا ایک دوسرے ملک پر الزامات کا معاملہ ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہی کوئی قدم اٹھاسکتی ہے کیونکہ یہ وفاقی معاملہ ہے اور وفاق جو بھی کرنا چاہے کرسکتا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی ہوم سیکریٹری کو مل گئی ہے اب وہ ہی ہوگا جو قانون کہے گا، آپریشن سے پہلے ملک کی صورتحال خراب تھی اور شاہراہوں پر کانوائے کے ساتھ سفر ہوتا تھا آج کل سب لوگ آرام سے آجاسکتے ہیں۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے اخراجات میں حصہ دینے کا وفاقی حکومت نے وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا