Featuredاسلام آبادتجارت

کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20 سال کی توسیع

 اسلام آباد: کے الیکٹرک 2044 تک کراچی اور  دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی 20 سال کے لیے تجدید کردی۔

نیپرا کےاعلامیہ کے مطابق نان ایکسکلوسیو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی غیر خصوصی لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ ایک جامع سماعت کے بعد کیا گیا جس کے بعد کے الیکٹرک کو مزید 20 سال تک کراچی، اُوتھل، بیلہ، وندر، حب، دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کے الیکٹرک کاسابقہ 20 سالہ لائسنس جولائی 2023 میں اپنی مدت پوری کر چکا تھا جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کو 6 ماہ کے لیے بجلی کی تقسیم کا عبوری لائسنس جاری کیا تھا۔

نیپرا کی جانب سے 20 سال کی تجدید کے بعد کے الیکٹرک 2044 تک کراچی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close