Featuredاسلام آباد

عدلیہ مخالف مہم، سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کرلی گئی

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کےلیے قائم جے آئی ٹی میں نادرا افسر بھی شامل کرلیا گیا۔ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ بیرون ملک موجود اکاؤنٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔

حساس اداروں نے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کرلی، شناخت ہو جانے والے اکاؤنٹس پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ایف آئی اے حکام کے ساتھ آج پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں عدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close