بھارت نے امریکہ سے جدید ترین ہتھیار مانگ لیا
نئی دہلی بھارت روس کی گود سے نکل کر امریکہ کی گود میں بیٹھ چکا ہے اور امریکہ بھی ایٹمی ٹیکنالوجی سمیت کئی بڑے معاہدے کرکے پاکستان کے خلاف اس کی پیٹھ تھپتھپارہا ہے۔ اب بھارت نے امریکہ سے اس کاایک جدید ترین ہتھیار مانگ لیا ہے، جو وہ خود اربوں روپے خرچ کرکے بھی بنانے میں ناکام رہا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار آرمڈ ڈرون طیارے ہیں۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے انڈیا ٹائمز نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کی مسلح ڈرون طیارے فراہم کرنے کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے رواں سال کے آغاز میں امریکی حکومت سے جنرل اٹامکس پریڈیٹر سی اوینجر ایئرکرافٹ (General Atomics Predator C Avenger aircraft)دینے کی درخواست کی تھی اور یقینا بھارت 80سے 100طیارے خریدے گا جن کی مالیت 8ارب ڈالر (تقریباً 8کھرب روپے) تک ہو گی۔ اوباما انتظامیہ نے بھارت کو بڑا دفاعی پارٹنر قرار دیا تھا اورامریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس تعلق کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔