Featuredپنجاب

سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کردیا

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔

درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا۔ پارٹی تاحال موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈی کلئیر کردیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close