اسلام آباد
پارلیمنٹ کے لئے نا اہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا، سینٹ نے بل منظور کر لیا
اسلام آباد: سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل 2017ءمیں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی ہے، سینٹ میں منظور کئے گئے بل کے مطابق پارلیمنٹ کے لئے نا اہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں اپوزیشن کی جانب سے انتخابات بل2017ءمیں ترمیم پر بل پیش کیا گیا، بل کے مطابق کوئی بھی نا اہل شخص کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ سینٹ میں بل پیش ہونے کے بعد اس پر ووٹنگ گرائی گئی جس کے حق میں49سینیٹرز نے اپنی رائے دی جبکہ اس بل کی مخالفت میں 18ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ اس بل کو قانون کا حصہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور ممبران اسمبلی کی اکثریت کی حمایت کے بعد ہی اس ترمیم کو قانون کا حصہ بنا جائے گا۔