سندھ
این اے 194 سے پی ٹی آئی امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ این اے 194 میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر اور این اے 194 سے پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ملاقات کی جس میں انتخابات کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دست برداری کا اعلان کردیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔