مفتی عبدالقومی کو فی الفور رہا کیا جائے، جمشید دستی کا مطالبہ
مضفر گرھ: ممبر قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس شاہدخاقان عباسی کی حکومت کو فوری طور پر بر طرف کریں، اگر حکومت کو مزید 6 ماہ مل گئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، مظفرگڑھ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی جمشد دستی کا کہنا تھا کہ نواز شریف برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، وزیراعظم، وزراء باہر جا کر افواج پاکستان، عدلیہ اور قوم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پاکستان کے دشمن برطانیہ نے پناہ دی ہوئی ہے، الطاف حسین اور نواز شریف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیئے پاکستان مخالف پالیسوں پر عمل کر رہے ہیں، افواج پاکستان سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، موجودہ حالات میں سب سے بڑا خطرہ نااہل لیگ کی قیادت سے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم قندیل بلوچ کے قتل کی آج بھی مذمت کرتے ہیں مگر قندیل بلوچ کو اسکے بھائی نے قتل کیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، مگر پولیس اپنے روائتی حربوں سے مفتی عبدالقوی کو مقدمے میں پھنسایا ہوا ہے، بیگناہ شخص کو غیرقانونی طور پر جیل میں ڈالا گیا، اعلٰی عدلیہ معاملے کا نوٹس لے کر مفتی القوی کو رہا کرے، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ تخت لاہور کی خوشامد میں ذاتیات پر اُتر آئے ہیں، مجھ سمیت دیگر رہنماؤں پر سیاسی مقدمات قائم کیئے جا رہے ہیں، پہلے بھی میں نے پارلیمنٹ لارجز میں شراب نوشی اور غیراخلاقی سرگرمیوں پر آواز اٹھائی تھی، چرس کے باقاعدہ استعمال پر ڈی پی او مظفرگڑھ کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، اب اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں رٹ دائر کر رہا ہوں کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کا منشیات استعمال کرنے پر ڈوپ ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے۔ جمشید دستی نے خود پر ناجائز مقدمات کے خلاف یکم نومبر کو مظفرگڑھ میں احتجاجی دھرنے دینے اور سپلائی بند کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر انکے ہمراہ چوہدری عامر کرامت اور ملک اجمل کالرو بھی موجود تھے۔