Featuredپنجاب

میں نے ایک ، ایک چیز لکھی ہے،عمران خان کو پچھلی باتوں کا حساب دینا پڑے گا، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے ایک ، ایک چیز لکھی ہوئی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پچھلی باتوں کا حساب دینا پڑے گا۔

سوات کے گراسی گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے عوام کی حالت پر ترس آتا ہے کہ کس شخص کے جھانسے میں پھنس گئے، سوات والوبتاو ! 50لاکھ گھروں میں سے ایک گھر بھی ملا؟، بتایا جائے عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے گئے؟، بتایا جائے سیدھے سادھے لوگوں کو دھوکا کیوں دیا گیا؟، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک شخص خیبرپختونخوا سے ملک بھر میں ایکسپورٹ ہوا، اس شخص کو پاکستان تباہ کرنے کی اجازت کیوں دی گئی؟، بانی پی ٹی آئی کو پچھلی باتوں کا حساب دینا پڑے گا، میں نے ایک ایک چیز لکھی ہوئی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 10 سال کے پی میں حکومت رہی ہے، دس سال ہمیں ملتے تو آج صوبہ سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، ترقی یافتہ ہوتا لیکن نیا پاکستان تلاش کرتے کرتے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے 300 ڈیم کہاں ہیں؟۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولا ، آئندہ بھی سچ بولوں گا، قوم کو دن رات جھوٹ بولا جاتا تھا ، دھوکے دیئے جاتے تھے، کے پی میں ایک ایک منصوبہ مکمل کریں گے، آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا ٹھیک نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے آپ کو چکر دیا گیا ، اب آپ مجھے چکر نہ دینا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close