Featuredپنجاب

ن لیگی آفس جلانے کا مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور زبیر خان نیازی اشتہاری قرار

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہمنا مراد سعید اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج نوید اقبال نے پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید اور زبیر خان نیازی کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے خلاف مسلم لیگ نواز کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ہماری استدعا ہے کہ انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close