سندھ

بارش نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا

کراچی: بارش کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے مناظر سامنے آگئے۔

کراچی ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل لاونج بارش کے بعد عجیب و غریب منظر پیش کررہا ہے جہاں مختلف ایئرلائنز کے کاؤنٹرز کے قریب سے چھت ٹپکتے دیکھی جاسکتی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے پانی گرنے والے مقامات پر گملے رکھوا دیے تاہم ائیرپورٹ آنے والے مسافر حیرت سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کُھلنے کا منظر دیکھتے رہے۔

ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close