Featuredسندھ

نواز شریف گڑ بڑ کرنے کیلئے انتظامیہ پر پریشر ڈال رہے ہیں، بلاول کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر الیکشن کے دوران انتظامیہ پر گڑ بڑ کرنے کے لئے پریشر ڈالنے کا الزام عائد کر دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں اور کوشش کررہا ہوں کہ پیپلزپارٹی جیتے اورحکومت بنائے ، باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد نہیں کررہے ہیں، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف انتظامیہ پر گڑ پڑ کرنے کے لیے پریشر ڈال رہے ہیں ، میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں ایسا کچھ نہیں کریں، ان کے پریشر کے باوجود انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس سے بھی سخت اور مشکل حالات دیکھے ہیں ، سیاسی سپورٹرز کی گرفتاری کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے ، جتنا ممکن ہو صاف اور شفاف الیکشن ہونا چاہیے ، پیپلزپارٹی یا ن لیگ حکومت سنبھالے وہ ملک کے مفاد میں کام کرے ، پاکستان کی جمہوریت پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنا چاہیے ، سیاست دانوں کو سیاست کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے ،9 مئی کا واقعہ سیاست کے دائرے میں نہیں آتا ، سیاست کریں ایک دوسرے سے دشمنی نہ کریں

انہوں نے کہا کہ بہت ہی مشکل ہے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کروں ، یہ وہ ن لیگ نہیں رہی جو سی او ڈی کی تھی ، مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے ، نواز شریف کی نفرت کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کم کرنے کے لیے پہلا قدم سیاست دانوں کو اٹھانا ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close